9 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی سفارتکاری اور ایٹمی پیشرفت، پوری طاقت اور تیزرفتاری کے ساتھ جاری رہےگی۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سعید جلیلی نے تہران میں مجلس خبرگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو آئیڈیل کے طور پر قبول کرنے سے یہ نظام ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے حالیہ تحریکوں بالخصوص مصرکی تحریک میں رہبر انقلاب اسلامی کے کردار نیز جینیوا اور استنبول کے اجلاسوں میں ایران کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔
سعید جلیلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن یہ کوشش کررہے ہيں کہ ایران اسلامی علاقے کے ممالک کے لئے آئیڈیل نہ بننے پائے لہذا انھوں نے چودہ فروری کو سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کے ممالک  پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ مصر اور تیونس کی مانند اسلامی جمہوری نظام کو بھی اپنے عوام کے چیلنجوں کا سامنا ہے جو اللہ کی مرضی اور عوام کی ہوشیاری سے ناکام بنا دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110